حیدرآباد

موسیٰ متاثرین کی ڈبل بیڈروم مکانات منتقلی

ریاستی حکومت نے موسیٰ ندی کے کنارے کے مکینوں کی باز آبادکاری کے لئے ڈبل بیڈروم کے مکان کے ساتھ 25,000 روپئے دینے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) ریاستی حکومت نے موسیٰ ندی کے کنارے کے مکینوں کی باز آبادکاری کے لئے ڈبل بیڈروم کے مکان کے ساتھ 25,000 روپئے دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر

ابتدائی طورپر، حکومت نے موسیٰ ندی کے ترقیاتی پروگرام (MRDP) کے لئے ہر خاندان کو صرف 2BHK مکانات مختص کیے تھے لیکن بدھ کے روز اس نے ڈبل بیڈ روم مکان کے ساتھ ہر ایک کو 25,000 روپئے دینے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد کے کلکٹر، میڑچل ملکاجگیری اور رنگاریڈی اضلاع نے چہارشنبہ کو اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا۔ تینوں اضلاع میں 220 سے زیادہ خاندانوں کو موسیٰ ندی کے کنارے سے ڈبل بیڈروم کچن گھروں میں منتقل کیا گیا ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں، حیدرآباد ضلع سے 174 خاندان قریبی گھروں میں منتقل ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 33 خاندانوں کو میڑچل‘ ملکاجگیری مکانات میں منتقل کیا گیا ہے اور 22 خاندانوں کو رنگاریڈی ضلع میں ندی کے کنارے سے مکانات میں منتقل کیا گیا ہے۔

تاہم منگل کو حکام نے ان لوگوں کے گھروں کو مسمار کر دیا جنہوں نے تخلیہ نہیں کیا ہے۔

Photo Source: @Marpu_TG

a3w
a3w