تلنگانہ
چناو کے ماسٹر نے لارڈوینکٹیشورا کو بھی نہیں چھوڑا،مودی پر جئے رام رمیش کا طنز
کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ چناو کے ماسٹر نے لارڈوینکٹیشورا کو بھی نہیں چھوڑا۔
حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ چناو کے ماسٹر نے لارڈوینکٹیشورا کو بھی نہیں چھوڑا۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم جئے رام رمیش نے اس سلسلہ میں مودی کی جانب سے گذشتہ روز اے پی کے تروملا میں پوجا کے موقع پر لی گئی تصاویر کو بھی ٹوئیٹ کیا۔
ان تصاویر میں مودی کے ساتھ کئی کیمرہ مینوں کو دکھایاگیا ہے جو ان کے سامنے اور ان کے پیچھے تصاویر و ویڈیو ز لینے کیلئے پہنچے تھے۔جئے رام رمیش کی پوسٹ بحث کا موضوع بن گئی ہے۔