آندھراپردیش

شرمیلا کی ضلع کڑپہ میں چچازاد بہن سنیتا سے ملاقات

صدر پردیش کانگریس اے پی وائی ایس شرمیلا نے پیر کے روز ان قیاس آرائیوں کے درمیان چچازاد بہن وائی ایس سنیتا ریڈی سے ملاقات کی کہ وہ (سنیتا) بھی کانگریس میں شامل ہوں گی۔

امراوتی: صدر پردیش کانگریس اے پی وائی ایس شرمیلا نے پیر کے روز ان قیاس آرائیوں کے درمیان چچازاد بہن وائی ایس سنیتا ریڈی سے ملاقات کی کہ وہ (سنیتا) بھی کانگریس میں شامل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
میرا بھائی، راج شیکھر ریڈی کا جانشین نہیں : شرمیلا
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
کڑپہ سے شرمیلا کی امیدواری، خاندانی جھگڑے سیاسی جنگ میں تبدیل
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد

اے پی کانگریس کے صدارتی عہدہ کاجائزہ حاصل کرنے کے بعد شرمیلا کا یہ پہلا آبائی ضلع کڑپہ کا دورہ ہے جہاں انہوں نے سنیتا ریڈی سے ملاقات کی یہ ملاقات تقریباً2 گھنٹوں تک جاری رہی جس میں ان دونوں نے مختلف مسائل‘موضوعات پر تبادلہ خیال کیابعد ازاں دونوں نے سابق چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی کی سمادھی گئے۔

سنیتا ریڈی‘سابق وزیر وائی ایس وویکانندا ریڈی کی دختر ہیں۔ ریڈی کا2019 میں الیکشن سے چند ہفتوں قبل قتل کردیاگیاتھا۔ سنیتا اس کیس میں حصول انصاف کے لیے قانونی لڑائی لڑرہی ہیں۔ وویکانندا ریڈی قتل کیس میں سی بی آئی نے جو اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے‘خاندان کے چند افراد کے ناموں کو ملزمین کے طور پر پیش کیا ہے۔

شرمیلا سے ملاقات کے بعد اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ سنیتا ریڈی بھی کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش رکھتی ہیں۔ وہ در اصل اپنے والد کے قتل کیس میں ملوث رشتہ داروں سے سیاسی بدلہ لینے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔

کڑپہ کے ایم پی اویناش ریڈی اور ان کے والد وائی ایس بھاسکر ریڈی کو اس قتل کیس میں ملزم بنایاگیا ہے۔ بھاسکر ریڈی کو حال ہی میں ضمانت ملی ہے مگر سنیتا ریڈی نے ان کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چالینج کیا ہے۔ دریں اثنا حیدرآباد میں سی بی آئی عدالت نے وویکا نندا ریڈی قتل کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

a3w
a3w