ٹریوس ہیڈ نے ایشز کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری کا 123 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ٹریوس ہیڈ نے 83 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیک ویدرالڈ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارنس لبوشین 51 اور کپتان اسٹیو اسمتھ 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پرتھ : آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت لیا، ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، ٹریوس ہیڈ کی 123 رنز کی میچ وننگ اننگز نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ٹریوس ہیڈ نے 83 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیک ویدرالڈ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارنس لبوشین 51 اور کپتان اسٹیو اسمتھ 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ٹریوس ہیڈ اب ایشز کرکٹ کی تاریخ میں دوسری تیز ترین سنچری سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ ایشیز کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ سابق آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ کے پاس ہے جنہوں نے 2006ء میں پرتھ کے ہی مقام پر محض 57 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی۔
ٹریوس ہیڈ 69 گیندوں پر سنچری سکور کرکے اب اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے سابق بیٹر گلبرٹ جیسپ 1902ء میں اوول کے مقام پر 76 گیندوں پر سنچری بنا کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔