کھیل

میسی فاؤنڈیشن کی جانب سے شام اور ترکی زلزلہ متاثرین کو بھاری عطیہ

میسی کی فاؤنڈیشن کی جانب سے امداد کے اعلان کے بعد شائقین انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

بیونس آئرس: ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کا اعلان کیاہے۔ رپورٹ کے مطابق مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو امداد کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
لیونل میسی ’انٹر میامی‘ فٹبال کلب جوائن کریں گے
رونالڈو نے ترکی متاثرین کی مدد کیلئے طیارہ بھیج دیا
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

میسی کی فاؤنڈیشن کی جانب سے امداد کے اعلان کے بعد شائقین انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی نے ممکنہ طورپر شام اور ترکیہ میں زلزلے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا نجی عطیہ دیاہے۔ واضح رہے کہ لیونل میسی دنیا بھر میں امدادی کاموں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ ان کی فاونڈیشن کے ذریعہ امدادی کام انجام دیئے جاتے ہیں۔

a3w
a3w