کرناٹک
قبائیلی خاتون کو برہنہ پریڈ کرانے کے معاملہ، تمام مجرمین گرفتار: شیوکمار
شیوکمار نے یہاں میڈیا کو بتایا، "جیسے ہی ہمیں اس واقعہ کی اطلاع ملی، ہماری حکومت حرکت میں آگئی۔ ہم نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مجرموں کو بچانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ قانون اپنا کام کرے گا۔''

بیلگاوی: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کے روز کہا کہ ایک قبائلی خاتون کو برہنہ پریڈ کرانے کے معاملے میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شیوکمار نے یہاں میڈیا کو بتایا، "جیسے ہی ہمیں اس واقعہ کی اطلاع ملی، ہماری حکومت حرکت میں آگئی۔ ہم نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مجرموں کو بچانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ قانون اپنا کام کرے گا۔” انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک بھر میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
دریں اثناء، قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے جمعہ کے روز کرناٹک کی کانگریس حکومت کو اس سلسلے میں نوٹس بھیجا اور بیلگاوی میں اپنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ این ایچ آر سی نے کانگریس حکومت سے اس معاملے میں کی گئی کارروائی پر چار ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو بھی کہا ہے۔