دہلی

قبائلیوں کو یکساں سیول کوڈ سے باہر رکھا جائے: سشیل مودی

بی جے پی رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی نے شمال مشرق اور دیگر علاقوں کے قبائلیوں کو کسی بھی امکانی یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کے دائرہ سے باہر رکھنے کی وکالت کی۔

نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی نے شمال مشرق اور دیگر علاقوں کے قبائلیوں کو کسی بھی امکانی یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کے دائرہ سے باہر رکھنے کی وکالت کی۔

متعلقہ خبریں
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس
حکومت کچھ خطرناک قوانین لارہی ہے: جائیدادوں کی بذریعہ زبانی ہبہ تقسیم کردیجئے
مسلمانوں کو مختلف مذہب اور کلچر اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے : اسدالدین اویسی

ان کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں آج بعض اپوزیشن ارکان نے سوال اٹھایا کہ لا کمیشن نے متنازعہ مسئلہ پر مشاورت کیوں شروع کی ہے۔

بیشتر اپوزیشن ارکان بشمول کانگریس اور ڈی ایم کے نے یو سی سی پر زور دینے کو آئندہ لوک سبھا الیکشن سے جوڑکر دیکھا۔ شیوسینا کے سنجے راوت نے کہا کہ کئی ممالک میں یکساں سیول قانون موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف فرقوں اور علاقوں کی تشویش کا جائزہ لینا چاہئے۔ انہوں نے بھی سوال اٹھایا کہ الیکشن سے قبل اس پر کیوں زور دیا جارہا ہے۔

کانگریس کے مانیکم ٹیگور نے سوال اٹھایا کہ اس کا مقصد کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن سے جڑا ہے۔ بی جے پی کے مہیش جیٹھ ملانی نے تاہم یو سی سی کا پرزور دفاع کیا۔ انہوں نے دستور ساز اسمبلی میں ہونے والی بحثوں کا حوالہ دیا۔

سشیل مودی نے کہا کہ قبائلیوں کو مجوزہ یو سی سی سے باہر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی قوانین میں استثنیٰ ہوتا ہے۔ میٹنگ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ مرکزی قوانین بعض شمال مشرقی ریاستوں میں لاگو نہیں ہیں۔

لا کمیشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 13 جون کو جاری پبلک نوٹس کے بعد سے اسے تاحال 19 لاکھ تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے 31 ارکان کے منجملہ 17نے آج کے اجلاس میں شرکت کی۔

a3w
a3w