دہلی

پارلیمنٹ پر حملے کی 22ویں برسی پر شہید سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت

پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی 22 ویں برسی کے موقع پر بدھ کو ایک قوم نے اس حملے میں شہید ہونے والے نو سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی 22 ویں برسی کے موقع پر بدھ کو ایک قوم نے اس حملے میں شہید ہونے والے نو سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، مرکزی وزراء امت شاہ، پیوش گوئل، پرہلاد جوشی، وی مرلی دھرن وغیرہ نے پرانے پارلیمنٹ ہاؤس یا سنویدھان سدن کے باہر شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی تصاویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دستے نے شہیدوں کو سلامی دی۔

اس موقع پر شہداء کے اہل خانہ کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مدعو کیا گیا۔ مسٹر دھنکھڑ اور مسٹر مودی نے شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

سال 2001 میں 13 دسمبر کو پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے پارلیمنٹ میں گھس کر حملہ کیا تھا جس میں 9 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔