مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 13 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1232۔غلام خاندان کے حکمراں التمش نے گوالیار پر قبضہ کیا۔

1675۔ مغلوں نے سکھ گرو گروتیغ بہادر کا سر قلم کیا۔

1772۔ نارائن راؤ ستارا کے پیشوا بنے۔

1916۔آسٹریا کے آ ٹائرول میں 24 گھنٹے کے اندر کئی بار تودے گرنے سے اٹلی اور آسٹریا میں دس ہزار افراد کی موت۔

1920۔ نیدرلینڈ کے ہیگ میں لیگ آف نیشنس کی بین الاقوامی عدالت قائم ہوئی۔

1937۔جاپان نے چین کے نانکنگ شہر پر قبضہ کیا۔

1941۔پیرو میں ہاراج کی جنگ میں تین ہزار فوجیوں کی موت ہوئی۔

1955۔ ہندستان اور سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے پنچ شیل سمجھوتہ پر رضامندی ظاہر کی۔

1972۔ زراعت سے متعلق سرگرمی انجام دینے والا طیارہ بسنت بن تیار ہوا۔

1977۔ نیشنل بلئیرڈ چیمپئن شپ میں ہندستانی کھلاڑی مائیکل فریرا نے نئے ضابطوں کے تحت ریکارڈ 1149 پوائنٹ بنائے۔

1982۔ شمالی یمن میں زبردست زلزلہ آنے سے دو ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1986۔ ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ سمیتا پاٹل کا انتقال ہوا۔

1989۔ اس وقت کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کو جنگجوؤں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے جیل سے پانچ جنگجوؤں کو رہا کیا گیا۔ جس کے بعد جنگجوؤں نے روبیہ سعید کو رہا کیا۔

1991۔ شمالی و جنوبی کوریا نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ پر رضا مندی ظاہر کی۔

1993۔ چین میں ٹیکسٹائل ملس میں آگ لگنے سے 60 مزدور مارے گئے۔

1995۔ چین کے شہری اور نوبل امن انعام یافتہ وی جنگ شین کو پروپگنڈہ کرنے کے الزام میں14 سال کی قید کی سزا ہوئی۔ بعد میں 1997ء میں رہا ہوکر وہ امریکہ چلے گئے۔

1996۔ کوفی عنان اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

2001۔ پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ میں سبھی دہشت گردوں سمیت 15لوگوں کی موت ہوئی۔

2003۔ امریکی فوجیوں نے عراق کے معزول صدر صدام حسین کو تکریت میں گرفتار کیا۔

2010۔ چین میں 2400 برس پرانا مٹی کا برتن ملا۔ اس کے اندر سوپ پایا گیا تھا۔

2014۔ افغانستان کی راجدھانی کابل میں ناٹو کے قافلے پر حملے میں دو امریکی فوجی مارے گئے۔

a3w
a3w