بھارت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں جوں کی توں رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں جوں کی توں رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع

تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں جوں کی توں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔

عالمی سطح پر امریکی خام تیل ہفتے کے آخر میں 0.14 فیصد گر کر 71.85 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.36 فیصد اضافے کے ساتھ 74.61 ڈالر فی بیرل رہی۔

ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

مہانگر ………….پٹرول ………… ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی 94.72.87.62

ممبئی 104.21.92.15

چنئی…………100.75…………….92.34

کولکتہ…………….103.94…………….90.76