شمالی بھارت

کانگریس کے سابق ایم ایل اے ستیہ پرکاش سکھوار بی جے پی میں شامل

پیشے سے وکیل سکھوارمرینا ضلع کی امباہ اسمبلی سیٹ سے بہوجن سماج پارٹی کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ بی ایس پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی تھے۔ سال 2019 میں انہوں نے کانگریس کی رکنیت لی تھی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع سے ایم ایل اے رہے کانگریس لیڈر ستیہ پرکاش سکھوارنے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت لے لی۔ سکھوار نے یہاں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر وشنودت شرما کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار

پیشے سے وکیل مسٹر سکھوارمرینا ضلع کی امباہ اسمبلی سیٹ سے بہوجن سماج پارٹی کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ بی ایس پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی تھے۔ سال 2019 میں انہوں نے کانگریس کی رکنیت لی تھی۔ اس کے بعد اب انہوں نے کانگریس کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ پارٹی میں کوئی لیڈر نہیں ہے۔ پارٹی گروپ میں بٹی ہوئی ہے، جہاں کسی کی نہیں سنی جاتی۔