شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

گجرات میں سڑک پرنماز ادا کرنے والا ٹرک ڈرائیورگرفتار (ویڈیو وائرل)

یہ واقعہ 12جنوری کو ایک مصروف چوراہا کے قریب ہائی وے کا ہے۔ باچاخان نے ٹرک روک کر نمازادا کی تھی۔ وہاں سے گزرنے والے کسی شخص نے ویڈیوبنایا اور آن لائن کردیا۔

احمدآباد: گجرات پولیس نے اتوار کے دن کہاکہ اس نے ریاست کے ضلع بناس کنٹھا میں سڑک پر نمازاداکرنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرلیا جس کا نام باچاخان(37 سالہ) بتایاگیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے گرفتارکیاگیا۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

 ویڈیو میں اسے پالنپور کے قریب ایک چوراہے پر پارک ٹرک کے سامنے نمازاداکرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ یہ واقعہ 12جنوری کو ایک مصروف چوراہا کے قریب ہائی وے کا ہے۔ باچاخان نے ٹرک روک کر نمازادا کی تھی۔ وہاں سے گزرنے والے کسی شخص نے ویڈیوبنایا اور آن لائن کردیا۔