تلنگانہ

منگوڈ کا ضمنی الیکشن47 نامزدگیاں مسترد

حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی انتخاب میں جہاں 3نومبر کو رائے دہی مقرر ہے،47 امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی انتخاب میں جہاں 3نومبر کو رائے دہی مقرر ہے،47 امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

تمام بڑی جماعتوں کے بشمول83 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی تھیں۔ ان میں 69 آزاد امیدوار ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے بعد تنقیح47 امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کو مسترد کردیا۔

چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج کے مطابق مختلف جماعتوں کے6 اور آزاد 41 امیدواروں کی نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیا۔ تین بڑی جماعتوں ٹی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ11دیگر چھوٹی جماعتوں کے امیدواروں نے پرچہ جات نامزدگیاں داخل کی تھیں۔

مقابلہ کرنے والوں میں بڑی تعداد آزاد امیدواروں کی ہے ان میں چند عثمانیہ یونیورسٹی کے بیروزگار طلبہ اور چرلہ گڑم ذخیرہ آب کے متاثرین شامل ہیں۔

پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ14 اکتوبر تک جملہ 130 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں۔15/ اکتوبر کو نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ نامزدگیوں کو واپس لینے کی 17 اکتوبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔