امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ امریکہ، اسرائیل اور ایران کی جنگ میں کردوں کو شامل نہیں کرنا چاہتے

ٹرمپ نے ہفتے کی شام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نہیں چاہتے کہ کرد جنگ میں شامل ہوں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس جنگ کو پہلے سے زیادہ مشکل نہیں بنانا چاہتے۔ میں نہیں چاہتا کہ کرد زخمی ہوں یا مارے جائیں۔

واشنگٹن: مریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں کرد شامل ہوں۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
249واں جشنِ آزادی امریکہ: دنیا کی قدیم جمہوریت کا سفر اور ہند-امریکہ تعلقات کی مضبوطی
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی


ٹرمپ نے ہفتے کی شام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نہیں چاہتے کہ کرد جنگ میں شامل ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس جنگ کو پہلے سے زیادہ مشکل نہیں بنانا چاہتے۔ میں نہیں چاہتا کہ کرد زخمی ہوں یا مارے جائیں۔

ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ وہ جنگ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، لیکن حقیقت میں میں نے ان سے کہہ دیا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ وہ اس جنگ کا حصہ بنیں۔”


واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ ایرانی کرد جنگجوؤں کے حملے کی مکمل حمایت کریں گے، تاہم وائٹ ہاؤس نے ان رپورٹوں کو غلط قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ کردوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔