امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے دیگر ممالک سے جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل کی

مسٹر ٹرمپ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک، جو اس پابندی سے متاثر ہیں، اس خطے میں اپنے جہاز بھیجیں گے تاکہ آبنائے ہرمز پر ایران کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی بندش سے متاثرہ تمام ممالک سے خلیج فارس میں اپنے جہاز بھیجنے اور اجتماعی کوششوں کے تحت امریکہ کو اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کو کھولنے میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور اس کی فوجی صلاحیت کو سو فیصد ختم کر دیا ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک، جو اس پابندی سے متاثر ہیں، اس خطے میں اپنے جہاز بھیجیں گے تاکہ آبنائے ہرمز پر ایران کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کو فوجی اور اقتصادی طور پر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، لیکن دنیا کے جن ممالک کو آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل ملتا ہے، انہیں اس راستے کی حفاظت کا خیال رکھنا ہوگا۔

مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ "ہم بھرپور مدد کریں گے۔ امریکہ ان ممالک کے ساتھ تال میل بھی کرے گا تاکہ سب کچھ جلدی، ہموار اور اچھے طریقے سے ہو سکے۔ یہ ہمیشہ سے ایک اجتماعی کوشش ہونی چاہیے تھی اور اب یہ ہو گی۔ یہ دنیا کو ہم آہنگی، سلامتی اور دائمی امن کے لیے متحد کرے گا۔”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی ممالک، خاص طور پر وہ جو ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کیے جانے سے متاثر ہیں، اس آبی گزرگاہ کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر جنگی جہاز بھیجیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ "کسی بھی طرح سے ہم جلد ہی آبنائے ہرمز کو کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دیں گے۔”

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی