جرائم و حادثات

Elderly Man Drowns، مرغ کو بچانے کی کوشش،ضعیف شخص کنویں میں غرق

مرغ کو بچانے کی کوشش میں راجیشم خود پھسل کر کنویں میں گر کر غرق ہوگیا۔ جب وہ گھر واپس نہ آ یا تو اس کے ارکان خاندان نے اس کی تلاش شروع کی۔انہوں نے دیکھا کہ راجیشم کنویں میں گر گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں 70 سالہ کسان زرعی کنویں میں غرق ہو گیا۔اس کی شناخت راجیشم کے طورپر کی گئی ہے جو سدھی پلی گاوں کا رہنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ پر سجادہ نشین بارگاہ رفائیؒ، عراق کی زیارت
آصف آباد کے نو مقررہ ڈپٹی کلکٹر جی جے جوئل کو میوا کی جانب سے تہنیتی تقریب
پروفیسر محمد مسعودؔ احمد کا ادبی دورۂ سولاپور، مشاعروں اور علمی نشستوں میں شرکت
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا

مقامی افراد کے مطابق، گاوں میں روایت ہے کہ فصل کی کٹائی سے قبل مندر میں ایک مرغ کی بھینٹ چڑھائی جاتی ہے۔ راجیشم، جو اپنی دھان کی فصل کاٹنے والا تھا، اس روایت کی تکمیل کے لیے ایک مرغ لے کر مندر پہنچا۔ راجیشم نے مرغا تھیلے سے نکالا تو وہ بھاگ نکلا اور قریب کے زرعی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔

مرغ کو بچانے کی کوشش میں راجیشم خود پھسل کر کنویں میں گر کر غرق ہوگیا۔ جب وہ گھر واپس نہ آ یا تو اس کے ارکان خاندان نے اس کی تلاش شروع کی۔انہوں نے دیکھا کہ راجیشم کنویں میں گر گیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کنویں سے نکالا۔