تلنگانہ

ٹی-ساٹ نے پولیس کانسٹیبل بھرتی کے لیے آن لائن کوچنگ کا آغاز، 39,481 آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب

تلنگانہ اسکلز اکیڈمک اینڈ ٹریننگ (ٹی - ساٹ) نے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے ذریعے پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے آن لائن کوچنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسکلز اکیڈمک اینڈ ٹریننگ (ٹی – ساٹ) نے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے ذریعے پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے آن لائن کوچنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی
حیدرآباد، تعمیراتی صنعت میں قائد بن کر ابھرے گا
جی ایچ ایم سی کا اگلا میئر بی جے پی کا ہوگا: بنڈی سنجے
شانتی نگر میں مدرسہ کے طلباء کے ساتھ زدوکوب کرنے والے پولیس ملازمین کی فوری معطلی اور تحقیقات کی جائیں: مولانا جعفر پاشاہ کا چیف منسٹر سے مطالبہ

ٹی – ساٹ کے سی ای او بی وینوگوپال ریڈی نے بتایا کہ آن لائن کوچنگ 21 اکتوبر سے 31 جنوری تک ٹی – ساٹ نیٹ ورک چینلز کے ذریعے دستیاب رہے گی۔

ایس ایس سی نے جی ڈی کانسٹیبل کی 39,481 جائیدادوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، جن میں مردوں کے لیے 35,612 اور خواتین کے لیے 3,869 آسامیاں شامل ہیں۔ خاص طور پر تلنگانہ کے نوجوانوں کے لیے 718 اور آندھرا پردیش کے لیے 908 عہدے محفوظ ہیں۔

ٹی – ساٹ معیاری مواد نشر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں 30 منٹ کی 448 اقساط شامل ہیں، جن میں عمومی ذہانت، عمومی علم، ابتدائی ریاضی، اور انگریزی اور ہندی جیسے مضامین شامل ہیں۔

وینوگوپال نے کہا کہ یہ مواد ٹی – ساٹ نپونا چینل پر شام 5 بجے سے شام 7 بجے تک اور ودیا چینل پر صبح 5 بجے سے 7 بجے تک دستیاب رہے گا۔

اس کے علاوہ، ٹی – ساٹ آگے گروپ-تھری کے 17 نومبر کو ہونے والے ٹیسٹ کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے دو گھنٹے کا مواد فراہم کرے گا۔