تعلیم و روزگار

ٹی ایس پی جی ای سیٹ 2024 کا جون میں انعقاد

جواہر لال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (JNTU) اور تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن (TSCHE) نے آج ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

حیدرآباد: انجینئرنگ کے ریگولر پی جی کورسس میں داخلوں کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ (TS PGECET- 2024) 6 جون تا 9 جون 2024 (جمعرات تا اتوار) کے درمیان منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
انجینئرنگ، اگریکلچرل و فارمیسی داخلہ ٹسٹ کا کل سے آغاز
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کالجوں میں داخلے‘ اعلامیہ جاری
مانو میں بی ٹیک و ایم ٹیک و ایم سی اے میں داخلے
جامعۃ المؤمنات کے جدید داخلہ فام کی اجرائی

جواہر لال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (JNTU) اور تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن (TSCHE) نے آج ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

کنوینر TS PGECET-2024 ڈاکٹر اے ارونا کمار کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق TS PG ECET-2024  کا نوٹیفکیشن 12 مارچ کو جاری کیا جائے گا اور آن لائن درخواستیں جمع کرنے کا آغاز 16 مارچ سے ہو گا۔

فیس کے ساتھ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم مئی 2024 مقرر کی گئی ہے۔