مشرق وسطیٰ

ترکی نے امریکی ایف 16 کا متبادل ڈھونڈ لیا

ترکی نے امریکہ کی جانب ایف 16 طیارے نہ ملنے پر روسی ایس یو 35 طیاروں کو متبادل قرار دے دیا۔

انقرہ: ترکی نے امریکہ کی جانب ایف 16 طیارے نہ ملنے پر روسی ایس یو 35 طیاروں کو متبادل قرار دے دیا۔

انقرہ اور واشنگٹن کے مابین ایف 16 طیاروں کی بات چیت چل رہی ہے، ترکی اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے 40 ایف 16 طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔

ترکی کی اعلیٰ دفاعی ایجنسی کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ہمیں ایف 16 طیارے فراہم نہیں کر پاتا تو متبادل کے طور پر روسی ایس یو 35 طیارے خریدے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری پر ترکی کو ایف 35 طیاروں کے معاہدے سے بے دخل کر دیا تھا۔

روسی ساختہ ایف 35 طیارے سپر سانک جیٹ ہیں جو فضا کے ساتھ ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہیں۔

a3w
a3w