مہاراشٹرا

ٹی وی اداکار امان جیسوال کی ممبئی میں سڑک حادثے میں موت

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ممبئی: ٹی وی اداکار امان جیسوال (23) کی ممبئی کے مضافاتی علاقے اندھیری جوگیشوری روڈ پر ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت جلایا گیا
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا

حکام نے سنیچر کو اس حادثہ کی اطلاع دی۔موصلہ اطلاعات کے مطابق حادثہ جمعہ کی دوپہر دوبجے پیش آیا جب اداکار اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شوٹنگ کے لئے جارہے تھے اسی درمیان ایک تیز رفتار ٹرک نےا نہیں ٹکر مادی جس سے اداکار موٹر سائیکل سے اچھل کر گر گیا اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔

ٹی وی سیریل "دھرتی پتر نندنی” میں آکاش بھردواج کے مرکزی کردار کے لیے جانے جانے والے جیسوال کا مقامی اسپتال میں داخلے سے قبل انتقال ہوگیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر وائرل ہوئی، ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ بھی ویب پر دوبارہ منظر عام پر آئی۔

امان کا انسٹاگرام ہینڈل ‘aman_jazz’ تھا۔ اس نے اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ 31 دسمبر 2024 کو کی تھی۔ ان کی پوسٹ کا مضمون یوں تھا ، ’’نئے خوابوں اور لامتناہی امکانات کے ساتھ 2025 میں قدم رکھنا‘‘ ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے