انٹرٹینمنٹ

جج کے خلاف ٹوئیٹ، دہلی ہائیکورٹ سے اگنی ہوتری رجوع ہوں گے

دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو فلمساز ویویک اگنی ہوتری کو ہدایت دی ہے کہ وہ 10 / اپریل کو عدالت میں حاضر ہوں۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو فلمساز ویویک اگنی ہوتری کو ہدایت دی ہے کہ وہ 10 / اپریل کو عدالت میں حاضر ہوں۔

متعلقہ خبریں
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
پرووائس چانسلر تقرر کیس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کودہلی ہائیکورٹ کی نوٹس
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
تعلیم کیلئے مخصوص اسکول کے انتخاب کا حق نہیں: دہلی ہائی کورٹ
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت

چیف جسٹس آف اڑیسہ ہائیکورٹ ایس مرلی دھر کے خلاف گزشتہ سال دسمبر میں کئے گئے اپنے ٹوئیٹ پر معذرت خواہی کریں۔

اگنی ہوتری نے اپنے ریمارک پر معذرت خواہی کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے سماعت کو مؤخر کردیا جب اِس کی ریکارڈنگ پیش کی گئی۔ بہرحال وہ شخصی طور پر 16 / مارچ کو سماعت کے دوران حاضر رہیں گے۔

اگنی ہوتری نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ جمعرات کو کہا کہ اُنہیں بخار ہے، تب عدالت نے معاملہ کو 10 / اپریل تک کے لئے ملتوی کردیا اور حلف نامہ جو اگنی ہوتری نے داخل کیا تھا، انہوں نے عدالت میں جج کے خلاف کئے گئے اپنے ریمارکس سے دستبرداری کے بعد معذرت خواہی کی۔

ڈیویژن بنچ جسٹس سدھارتھ میردول اور تلونت سنگھ نے سماعت گزشتہ سال مؤخر کردی تھی، ہم نے اُن (اگنی ہوتری) سے کہا کہ وہ موجود رہیں۔ پچھتاوے کو ہمیشہ حلف نامہ کے ذریعہ پیش نہیں کیا جاسکتا، بنچ نے یہ بات کہی۔