شمالی بھارت

احمد آباد اور سورت میں ایک ہزار غیرقانونی بنگلہ دیشی پکڑے گئے (ویڈیو)

گجرات کے شہروں احمد آباد اور سورت میں کومبنگ آپریشن (تلاشی مہم) کے دوران 1000 سے زائد غیرقانونی بنگلہ دیشی امیگرنٹس بشمول عورتیں اور بچے پکڑے گئے۔

احمد آباد (پی ٹی آئی) گجرات کے شہروں احمد آباد اور سورت میں کومبنگ آپریشن (تلاشی مہم) کے دوران 1000 سے زائد غیرقانونی بنگلہ دیشی امیگرنٹس بشمول عورتیں اور بچے پکڑے گئے۔

احمد آباد میں 890 اور سورت میں 134 بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لیا گیا۔ مملکتی وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے کہا کہ یہ گجرات اے ٹی ایس کا اب تک کا سب سے بڑا آپریشن ہے۔

بنگلہ دیشیوں کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریاستی وزیر نے خبردار کیا کہ غیرقانونی امیگرینٹس کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔