مشرق وسطیٰ

وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے 2 کمانڈر جاں بحق

فلسطین کی اسلامی جہاد (پی آئی جے) تحریک کے دو بٹالین کمانڈر حال ہی میں وسطی غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔

یروشلم: فلسطین کی اسلامی جہاد (پی آئی جے) تحریک کے دو بٹالین کمانڈر حال ہی میں وسطی غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ہفتے کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیلی فورسس کی بمباری، 90فلسطینی جاں بحق، اسلامک جہاد کے ترجمان داؤد شہاب کا بیٹا بھی شامل
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

آئی ڈی ایف نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کے روز حماس اور پی آئی جے کے عسکریت پسند وں کے استعمال کئے جانے والے دیر البلاح شہر میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر پر ’’ سٹیک حملہ‘‘ کیا۔

بیان کے مطابق، حملے میں کئی عسکریت پسند مارے گئے، جن میں پی آئی جے کی جنوبی دیر البلاح بٹالین کے کمانڈر عبداللہ خطیب بھی شامل ہیں، جنہوں نے جنوبی اسرائیل میں 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں میں بٹالین کی کارروائیوں کی کمان سنبھالی تھی۔

آئی ڈی ایف نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پی آئی جے کی مشرقی دیر البلاح بٹالین کے کمانڈر حاتم ابو الجدیان، جو تنازع کے دوران اسرائیلی افواج کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے، بھی حملے میں مارے گئے۔

a3w
a3w