یوروپ

سویڈن میں ایرانی نژاد خاتون نے قرآن پاک کا نسخہ جلایا، ویڈیو وائرل

گزشتہ ماہ اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے بعد سینکڑوں عراقی مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے پردھاوا بول دیا تھا۔

اسٹاک ہوم: سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایرانی نژاد خاتون نے قرآن مجید کا نسخہ نذر آتش کر دیا۔ انادولو خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 47 سالہ بیرامی مارجن نے مالورین جھیل کے ساحل پر بروما ضلع کے انگبیباڈیٹ بیچ پر قرآن پاک کا نسخہ جلا دیا۔ ایسا کرنے کے بعد خاتون نے کہا کہ تمام مذاہب کو ختم کر دیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
https://twitter.com/its_maria012/status/1687095835027496960

حالیہ مہینوں میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ زیادہ تر مسلم ممالک نے ان واقعات کی مذمت کی ہے اور کچھ نے دونوں ممالک کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

 گزشتہ ماہ اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے بعد سینکڑوں عراقی مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے پردھاوا بول دیا تھا۔

a3w
a3w