تلنگانہ

تلنگانہ میں دودن بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

محکمہ کے مطابق، ہفتہ کے روز نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، ویکارآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نرائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران مختلف اضلاع میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ کہیں کہیں گرج چمک، آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں برس سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

محکمہ کے مطابق، ہفتہ کے روز نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، ویکارآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نرائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اتوار کے روز بھی رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل، ملکاجگری، ویکارآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نرائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ان اضلاع کے لیے محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

دوسری جانب، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی علاقوں میں ہلکی سے لے کر شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں حیدرآباد، رنگا ریڈی، یادادری بھونگیر، سدی پیٹ اور جگتیال شامل ہیں۔ سب سے زیادہ بارش حیدرآباد کے بانڈلہ گوڑہ علاقے میں ریکارڈ کی گئی، جہاں 8 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔