جرائم و حادثات

بے قابو ٹرکٹر کی زد میں آنے سے دو کی موت، 4زخمی

اس میں بڑی تعداد میں اہل خانہ و رشتہ دار دولہے کے ساتھ گاؤں کا دورہ کرنے کے لئے نکلے تھے۔

مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے مہوب کنٹھ علاقے میں تیز رفتار ٹرکٹر نے گھڑ چڑھی کے دوران بارات کو روند دیا۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 4زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

ایس پی ہرشتا گنگوار نے جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ دیر رات جھانسی مرزاپور نیشنل ہائی وے پر پولیس تھانہ کے سامنے گاؤں کے روند اہیروار کی شادی کی وجہ دولہا نکاسی کا پروگرام چل رہا تھا۔

اس میں بڑی تعداد میں اہل خانہ و رشتہ دار دولہے کے ساتھ گاؤں کا دورہ کرنے کے لئے نکلے تھے۔

اس درمیان تیز رفتار گزررہا ایک ٹرکٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بارات کی بھیڑ میں گھس گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ہمیر پور کے راٹھ علاقے میں گرور گاؤں باشندہ رمضاں(48) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دولہے کے ماما جاگیشور، موانی رادھا، بال کشن، سنتوش اور چتربھج شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے پنواڑی پی ایچ سی پہنچایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے انہیں ضلع اسپتال کے لئے ریفر کردیا۔ بعد میں علاج کے دوران جاگیشور کی بھی مو ت ہوگئی۔

گنگوار نے بتایا کہ پولیس نے ٹرکٹر کو ڈرائیور سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔