امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں فضائی بحران برقرار، ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

امریکہ میں فضائی سفر کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ فضائی حدود کھلنے کے باوجود ایئرلائنز آج بھی معمول کے مطابق پروازیں بحال کرنے میں ناکام ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ میں فضائی سفر کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ فضائی حدود کھلنے کے باوجود ایئرلائنز آج بھی معمول کے مطابق پروازیں بحال کرنے میں ناکام ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق، ہفتے کے روز امریکہ آنے اور یہاں سے روانہ ہونے والی 6 ہزار 228 پروازیں منسوخ جبکہ 7 ہزار 542 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

یہ تعداد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے پہلے لگائے گئے اندازوں سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 6 ہزار 843 پروازیں منسوخ اور تقریباً 20 ہزار پروازوں میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

ڈیلاس، ہیوسٹن، شکاگو، اٹلانٹا اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈوں پر صورت حال زیادہ خراب رہی۔ شکاگو کے اوہیئر ایئرپورٹ پر 559 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن ایئرپورٹ پر 479 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ڈیلاس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ پر بھی سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں اور متعدد مسافروں کو رات ہوائی اڈے پر گزارنی پڑی۔