تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ کے فلکسی بینرس نکالنے کے دوران بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دوفراد کی موت

یہ دونوں وزیراعلی کے دورہ سے قبل لگائے گئے بینرس نکال رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کے فلکسی بینرس کو نکالنے کے دوران بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دوفراد کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
آلودہ پانی کا معاملہ، میدک میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے کستاپور میں جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

ان دونوں کی شناخت اے نوین ورپی پرساد کے طورپر کی گئی ہے جو کستاپور کے رہنے والے ہیں۔

یہ دونوں وزیراعلی کے دورہ سے قبل لگائے گئے بینرس نکال رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں مقامی افرادپرسکتہ طاری ہوگیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شرو ع کردی۔