جرائم و حادثات

چھتیس گڑھ میں بس حادثے میں دو افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی

چھتیس گڑھ کے کونڈاگاؤں میں جمعہ کی دیر رات مسافروں سے بھری بس کے حادثے کا شکار ہونے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 25 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

کونڈاگاؤں: چھتیس گڑھ کے کونڈاگاؤں میں جمعہ کی دیر رات مسافروں سے بھری بس کے حادثے کا شکار ہونے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 25 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ضلع کونڈاگاؤں میں نیشنل ہائی وے-30 پر فرسگاؤں تھانہ علاقہ کے تحت مانجھیٹگاؤں کے نزدیک پیش آیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار بس کا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔ ٹائر پھٹتے ہی بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے ایک دکان سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اس حادثے میں بس کے ڈرائیور اور مسافر دونوں کی موت ہو گئی۔ مسافر بس مہیندر ٹریولس کی بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد پولس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور چھان بین شروع کردی ہے۔

a3w
a3w