امریکہ و کینیڈا
امریکہ میں فضائی ریس کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا ئے، دونوں پائلٹوں کی موت
امریکی ریاست نیوادا میں رینو ایئر شو میں فضائی ریس کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس سے دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی۔

واشنگٹن: امریکی ریاست نیوادا میں رینو ایئر شو میں فضائی ریس کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس سے دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی۔
رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن (آر اے آر اے) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
تنظیم نے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’یہ انتہائی افسوس کے ساتھ بتایاجاتا کہ رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن (آر اے آر اے) نے اعلان کیا ہے کہ آج تقریباً 2:15 بجے، ٹی- 6 گولڈ ریس کے اختتام پر، لینڈنگ کے دوران’’ دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ دونوں پائلٹ زخمی ہوئے اور دم توڑ گئے‘‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ، مقامی حکام اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
تنظیم نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی عام شہری زخمی نہیں ہوا۔