آندھراپردیش

آندھراپردیش کے ضلع انکاپلی میں 13 فٹ لمبا ناگ سانپ

آندھراپردیش کے ضلع انکاپلی میں ایک بڑا ناگ سانپ دیکھاگیا۔ضلع کے مدوگولامنڈل کے ایم کوڈور علاقہ میں ایک 13 فٹ لمبا ناگ سانپ دیکھاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع انکاپلی میں ایک بڑا ناگ سانپ دیکھاگیا۔ضلع کے مدوگولامنڈل کے ایم کوڈور علاقہ میں ایک 13 فٹ لمبا ناگ سانپ دیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست

مقامی افراد کے مطابق یہ ناگ سانپ ایک اور سانپ کا پیچھا کرتا ہو ا مرغیوں کے شیڈ میں گھس گیا۔

اس کو دیکھ کر کسان خوفزدہ ہوگیا جس نے اس بات کی اطلاع اپنے ساتھیوں کو دی اور پھر سانپ پکڑنے والے ماہر کو اس خصوص میں چوکس کیاگیا۔

اس سانپ پکڑنے والے نے وہاں پہنچ کر اس کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد تمام نے راحت کی سانس لی۔بعد ازاں اس سانپ کو بحفاظت جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔