آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم میں دو مختلف سڑک حادثات۔ دو افراد زخمی

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم شہر میں دو الگ الگ مقامات پر پیش آنے والے سڑک حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی سے ان حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق پہلا حادثہ گجواکا پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں سڑک کنارے کھڑے ایک ٹپر کو پیچھے سے آنے والی کنکریٹ مکسر لاری نے ٹکر مار دی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم شہر میں دو الگ الگ مقامات پر پیش آنے والے سڑک حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی سے ان حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

پولیس کے مطابق پہلا حادثہ گجواکا پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں سڑک کنارے کھڑے ایک ٹپر کو پیچھے سے آنے والی کنکریٹ مکسر لاری نے ٹکر مار دی۔

اس تصادم کے نتیجہ میں لاری کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور ڈرائیور کیبن کے اندر ہی پھنس گیا۔


مقامی افرادنے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے کیبن کاٹ کر ڈرائیور کو باہر نکالا اور علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔


دوسرا حادثہ کوتہ گجواکا میں رعیتوبازار کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سبزی بیچنے والی ایک خاتون سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی آر ٹی سی بس کے ڈرائیور نے اسے نہیں دیکھا اور بس خاتون سے جا ٹکرائی۔

اس حادثہ میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔موقع پر موجود ٹریفک پولیس عہدیداروں نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو علاج کے لئے اسپتال پہنچایا۔ پولیس ان دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔