کھیل

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بدترین شکست دے دی

پاکستان نے آج ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کا آغاز چھ وکٹوں پر 152 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ 49ویں اوور میں جیک لیچ نے سلمان آغا (63) کو ایل بی ڈبلیو کر کے میچ ڈرا کرنے کی پاکستان کی کوشش کو دھچکا لگا دیا۔ آغا سلمان اور عامر جمال نے بھی اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

ملتان: ہیری بروک (317) اور جو روٹ (262) کی شاندار بلے بازی اور جیک لیچ (چار وکٹوں) کی شاندار گیند بازی کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو میچ کے پانچویں دن جمعہ کو پہلے ٹسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

پاکستان نے آج ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کا آغاز چھ وکٹوں پر 152 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ 49ویں اوور میں جیک لیچ نے سلمان آغا (63) کو ایل بی ڈبلیو کر کے میچ ڈرا کرنے کی پاکستان کی کوشش کو دھچکا لگا دیا۔ آغا سلمان اور عامر جمال نے بھی اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

 اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے شاہین شاہ آفریدی (10) کو بھی لیچ نے اپنا شکار بنایا۔ اسی اوور میں انہوں نے اگلے بلے باز نسیم شاہ (6) کو اسمتھ کے ہاتھوں اسٹمپ کروا کر پاکستان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ ابرار احمد بیٹنگ کے لیے باہر نہیں آئے۔ عامر جمال 55 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 54.5 اوورز میں 220 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ گس اٹکنسن اور بریڈن کارس نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ کس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ہیری بروک (317) اور جو روٹ (262) کے شاندار بلے بازی کی مدد سے سات وکٹوں پر 823 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود (151)، عبداللہ شفیق (102) اور آغا سلمان (ناٹ آؤٹ 104) کی اننگز کی بنیاد پر 556 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے ہیری بروک کو بہترین بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی دونوں اننگز میں سات بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جو روٹ پہلے ہی ڈبل سنچری بنا کر انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن چکے تھے۔

 انہوں نے سابق کپتان ایلسٹر کک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روٹ نے اس میچ میں 262 رنز کی اننگز کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 20 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔ یہ روٹ کے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری تھی اور وہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

جو روٹ اور ہیری بروک نے اس میچ میں مزید کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ انگلینڈ کے دو بلے بازوں نے ایک ہی اننگز میں ڈبل سنچریاں بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کی ایک ہی اننگز میں دو ڈبل سنچریاں بنانے کا کارنامہ گریم فاؤلر اور مائیک گیٹنگ نے 1985 میں ہندوستان کے خلاف چنئی میں انجام دیا تھا۔