حیدرآباد

موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص پر گولیاں چلائیں اور 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

پولیس کے مطابق، رشید نامی شخص، جس کی شناخت نامپلی کے ایک کپڑا تاجر کے طور پر ہوئی ہے کا ہفتہ کی صبح سات بجے حملہ آوروں نے تعاقب اور اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رشید کے پیر میں گولی لگی۔ زخمی تاجر کو فوری طور پر عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ کوٹھی بینک اسٹریٹ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ہفتہ کی صبح اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)کے ہیڈ آفس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص پر گولیاں چلائیں اور 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

پولیس کے مطابق، رشید نامی شخص، جس کی شناخت نامپلی کے ایک کپڑا تاجر کے طور پر ہوئی ہے کا ہفتہ کی صبح سات بجے حملہ آوروں نے تعاقب اور اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رشید کے پیر میں گولی لگی۔ زخمی تاجر کو فوری طور پر عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


سلطان بازار پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ شروع کر دیا۔اس واقعہ پر ڈی سی پی شلپا ولی نے میڈیا کو بتایا کہ کلوز ٹیمیں ابتدائی شواہد اکٹھا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس الرٹ ہو گئی تھی اور ملزمین کی گرفتاری کے لئے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف سمتوں میں تلاشی لے رہی ہیں۔

ڈی سی پی نے مزید کہا کہ اتنے مصروف ترین علاقہ میں اس طرح کا واقعہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمین جلد ہی پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔