آندھراپردیش
پرکاشم ضلع میں ساڑیوں کی دکان میں دو خواتین کی چوری،واردات سی سی ٹی وی میں قید
دکان کے مالک نے بتایا کہ جمعہ کے روز دو خواتین خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہوئیں۔ ان میں سے ایک خاتون نے ساڑیاں خریدنے کا ڈرامہ کیا، جب کہ دوسری نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چپکے سے ساڑیاں چرا لیں۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً 6 ہزار روپے مالیت کی ساڑیاں چوری کی گئیں۔
حیدرآباد: اے پی کے پرکاشم ضلع کے گدالور کی ایک ساڑیوں کی دکان میں دو خواتین کی جانب سے کی گئی چوری کا واقعہ تاخیر سے سامنے آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چوری کا یہ واقعہ کلب روڈ کے قریب "اندو ریڈی میڈ شاپ” میں پیش آیا۔
دکان کے مالک نے بتایا کہ جمعہ کے روز دو خواتین خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہوئیں۔ ان میں سے ایک خاتون نے ساڑیاں خریدنے کا ڈرامہ کیا، جب کہ دوسری نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چپکے سے ساڑیاں چرا لیں۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً 6 ہزار روپے مالیت کی ساڑیاں چوری کی گئیں۔
یہ واردات دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئیں ۔ پولیس واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔