دہلی

یواے ای کے وزیر خارجہ  کا جئے شنکر نے حیدرآباد ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا  

ڈاکٹر جے شنکر نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "ہندوستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا استقبال کرنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان چوتھی ہند- یو اے ای ساختیاتی میٹنگ میں شرکت کے لئے آج نئی دہلی پہنچے۔ حیدرآباد ہاؤس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "ہندوستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا استقبال کرنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔ اس سال یہ ہماری چوتھی میٹنگ ہے۔ ہم اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے پر بات گے۔

قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات خلیج عرب میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور دنیا میں تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور امریکہ، اسرائیل، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل حالیہ قائم شدہ I2U2 اتحاد میں بھی قریبی پارٹنر ہے۔

مالی سال 2021-22 میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی غیر تیل کی کل باہمی تجارت 72.87 بلین ڈالر تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (CEPA) اس سال مئی سے نافذ ہو گیا ہے۔