سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

غانم المفتاح کا سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلق

غانم نے عام لوگوں یا وہیل چیرز پر بیٹھ کر طواف کرنے والوں کی طرح نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں کے بل پر خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ یہ وہاں موجود زائرین کے لیے دلچسپ و عجیب منظر تھا۔

سعودی: غانم المفتاح کا سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلق ہے۔ غانم المفتاح نے اپنے اس خواب کا ذکر کیا تھا کہ وہ اپنے ہاتھوں پر خانہ کعبہ کا طواف کرنا چاہتے ہیں۔

اس خواہش کا جب شہزادہ سلطان بن سلمان عبدالعزیز کو پتا چلا تو انہوں نے اسے حقیقت میں بدلنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد غانم نے مناسک عمرہ ادا کیے۔

غانم نے عام لوگوں یا وہیل چیرز پر بیٹھ کر طواف کرنے والوں کی طرح نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں کے بل پر خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ یہ وہاں موجود زائرین کے لیے دلچسپ و عجیب منظر تھا۔

شہزادہ سلطان بن سلمان نے غانم المفتاح اور ان کے خاندان کے افراد کے مناسک کی ادائیگی کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔ ان کی مکہ مکرمہ میں آمد سے لے کر مناسک کی تکمیل تک ان کی مدد کے لیے ایک خصوصی ٹیم ان کے ساتھ موجود رہی۔

اس دوران غانم المفتاح کا حجر أسود کا بوسہ لینے کا خواب بھی شرمندۂ تعبیر ہوا ور ان کو مسجد الحرام کے امام الشیخ ماھر المعیقلی سے ملاقات کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔