مشرق وسطیٰ

یو اے ای قانون میں ترامیم، گھریلو ملازمین کیلئے خوشخبری

کورٹ آف اپیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیر التوا مقدمات کو بغیر کسی فیس کے کورٹ آف فرسٹ انسٹنس میں منتقل کریں تاہم وہ مقدمات جو پہلے ہی فیصلے کے مراحل میں ہیں ان پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے گھریلو ملازمین سے متعلق قانون میں کئی ترامیم کی ہیں جس سے ان کو مزید تحفظ حاصل ہوا ہے۔ وام کے مطابق یو اے ای میں گھریلو ملازمین کے قانون میں جو نئی ترامیم کی گئی ہیں اس کا مقصد آجروں، گھریلو ملازمین اور بھرتی کمپنیوں کے درمیان تنازعات تیزی سے حل کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
بیروزگار اہل نوجوانوں کیلئے بیرون ملک ملازمتوں کا موقع
بیروزگاروں کیلئے روزگار پر مبنی کورسس کی مفت تربیت
روزگار کے مسئلہ پر تلنگانہ اسمبلی انتخابات لڑے جائیں گے: بی جے پی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب گھریلو ملازمین سے متعلق تمام مقدمات براہ راست کورٹ آف اپیل سے کورٹ آف فرسٹ انسٹنس میں منتقل کیے جائیں گے۔

کورٹ آف اپیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیر التوا مقدمات کو بغیر کسی فیس کے کورٹ آف فرسٹ انسٹنس میں منتقل کریں تاہم وہ مقدمات جو پہلے ہی فیصلے کے مراحل میں ہیں ان پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔

بیان کے مطابق اگر آجر، گھریلو ملازم یا بھرتی کمپنی کے درمیان کوئی تنازع پیدا ہوتا ہے اور ان کے درمیان حل نہیں ہو سکتا تو معاملے کو وزارت انسانی وسائل و امارتائزیشن کے پاس بھیجا جانا چاہیے۔

وزارت مصالحت کے ذریعے تنازعہ کے حل کی کوشش کرے گی تاہم اگر طے شدہ مدت میں کوئی تصفیہ نہیں ہوتا تو وزارت، کیس کو کورٹ آف فرسٹ انسٹنس میں بھیج دے گی۔

a3w
a3w