مہاراشٹرا

ادھوٹھاکرے بابری مسجد پر اپنے تبصرہ کیلئے افسوس کا اظہار کریں، مسلم تنظیموں کا مطالبہ

مسلم ووٹرز کونسل آف انڈیا (ایم وی سی آئی) اور آل انڈیا علماء مشائخ فیڈریشن (اے آئی یو ایم ایف) نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معافی نہ مانگنے کا مطلب ووٹ نہیں ملنا ہے۔

ممبئی: مسلم کمیونٹی کی دو بڑی تنظیموں نے ہفتہ کو شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ان کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا جس میں کہا گیا تھا انہیں (مسٹر ادھو) بابری مسجد کے انہدام پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے کا واقعہ
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
ہم موسیٰ پراجکٹ کے متاثرین کی مدد کریں گے: ہریش راؤ

مسلم ووٹرز کونسل آف انڈیا (ایم وی سی آئی) اور آل انڈیا علماء مشائخ فیڈریشن (اے آئی یو ایم ایف) نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معافی نہ مانگنے کا مطلب ووٹ نہیں ملنا ہے۔

ایم وی سی آئی کے صدر عبدالباری خان نے کہا کہ ہم اس بات پر بھی ناراض ہیں کہ اپوزیشن کے انڈیا گروپ نے مسلمانوں کو لوک سبھا کا ایک بھی ٹکٹ نہیں دیا۔

اے آئی یو ایم ایف کے ترجمان آصف عزیز سردار نے کہا کہ مسلم کمیونٹی فرقہ پرست جماعتوں کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڈی مسلم کمیونٹی کے تئیں اپنی وابستگی تحریری طور پر دے۔‘‘

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کو تحریری طور پر بتانا چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ یا مہاراشٹر لیجسلیچر کے اندر یا باہر براہ راست یا بالواسطہ طور پر بی جے پی کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا ’’آئیے ہم ان امیدواروں/پارٹیوں کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کریں جو مسلمانوں کے خلاف اپنی بیان بازی اور تشدد کے لیے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں ورنہ معافی نہیں تو ووٹ نہیں‘‘ ۔