مشرق وسطیٰ

عمرہ سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، 4 بچے اور باپ جاں بحق

ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق اردن سے ہے جو یو اے ای میں رہائش پذیر تھی، حادثہ میں 4 بچے اور باپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریاض: سعودی عرب میں عمرہ کرکے واپس جانے والے خاندان کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حج کے دوران لاپتہ عازمین کی تلاش جاری
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں حج کے دوران 14 اردنی عازمین جاں بحق

سعودی میڈیا کے مطابق 6 افراد پر مشتمل ایک خاندان عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس متحدہ عرب امارات جارہا تھا کہ ان کی گاڑی کو مکہ ریاض ایکسپریس وے پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

سعودی میڈیا کا بتانا ہےکہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق اردن سے ہے جو یو اے ای میں رہائش پذیر تھی، حادثہ میں 4 بچے اور باپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثہ میں کار میں سوار خاتون کو شدید چوٹی آئی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کنگ فیصل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب اردن کے حکام کا کہنا ہےکہ ایکسپریس وے سے گزرنے والوں نے اپنی گاڑیاں روک کر خاندان کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے تاہم میتوں کو واپس ملک لانے کے لیے اردن سفارتخانہ سعودی عرب سے رابطے میں ہے۔

a3w
a3w