جموں و کشمیر

عمرعبداللہ گاندربل سے اسمبلی الیکشن لڑیں گے

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے منگل کے روز 32امیدواروں کی دوسری لسٹ منظر عام پر لائی جس میں عمر عبداللہ گاندربل کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ گاندربل حلقے سے اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔ اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے منگل کے روز 32امیدواروں کی دوسری لسٹ منظر عام پر لائی جس میں عمر عبداللہ گاندربل کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ

گاندربل نشست کئی دہائیوں سے عبداللہ خاندان کا گڑھ رہا ہے تاہم 2002کے اسمبلی انتخابات میں عمر گاندربل سے پی ڈی پی کے قاضی محمد افضل سے ہار گئے۔عمر عبداللہ کے علاوہ پارٹی کی جانب سے جن دیگر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ان میں رکن اسمبلی میاں الطاف کے بیٹے میاں مہر علی بھی شامل ہیں۔

نیشنل کانفرنس نے علی محمد ساگر کو خانیار اور سلمان علی ساگر کو حضرت بل نشست سے بطور امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا۔شمیمہ فردوس کو حبہ کدل، احسان پریشی کو لالچوک، مشتاق گورو کو چھانہ پورہ ، تنویر صادق کو زڈی بل اور مبارک گل کو عید گاہ نشست کا منڈیٹ دیا ہے۔

سیف الدین بٹ کو خانصاحب، عبدالرحیم راتھر کو چرار شریف، علی محمد ڈار کو چاڈورہ کاسے بطور امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ لیا گیا۔

کپواڑہ ضلع میں جاوید مرچال کو کرناہ ، میر سیف اللہ کو ترہگام، ناصر اسلم وانی کو کپواڑہ اورقیصرجمشید لون کو لولاب اور ہندواڑہ سے چودھری محمد رمضان کو منڈیٹ دیا ہے۔

بارہ مولہ ضلع سے ارشاد رسول کار کو سوپور ، جاوید احمد ڈار کو رفیع آباد، سجاد شفیع کو اوڑی ، جاوید بیگ کو بارہ مولہ ، فاروق احمد شاہ کو ٹنگمرگ اور جاوید ریاض بیدار کو پٹن ، ہلال اکبر لون کو سونہ واری اور نذیر گریزی کو بانڈی پورہ کی ٹکٹ دی گئی ہے۔

جموں کے گلاب گڑھ سے انجینئر خورشید، یاشو وردھان سنگھ کو کالاکوٹ، سریندر چودھری کو نوشہرہ ، جاوید چودھری کو بدھل ، اعجاز احمد جان کو پونچھ ہویلی، جاوید رانا کو مینڈھر اور اجے کمار کو جموں نارتھ کی ٹکٹ دی ہے۔

a3w
a3w