صحت

ملک میں کورونا کے 199 نئے معاملے

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 199 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 199 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

اور اسی عرصے میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہے اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,680 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

ملک میں اب تک 2,20,67,28,000 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 144 کم ہو کر 2,687 رہ گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,886 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 341 کے اضافے کے ساتھ 4,44,57,720 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پڈوچیری میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں سات کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ بالترتیب کرناٹک، چار، راجستھان تین، مدھیہ پردیش دو، چنڈی گڑھ، گجرات اور ناگالینڈ میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ 24 گھنٹوں میں اروناچل پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، دہلی، گوا، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کیرالہ، مہاراشٹر،

میزورم، اڈیشہ، پنجاب، سکم، تامل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں گزشتہ دنوں کورونا کے کیسز میں کمی درج کی گئی۔ اسی عرصے میں مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں ایک ایک مریض کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔