مالی پریشانیوں کے سبب بیٹی کی شادی کرنے سے قاصر باپ نے پھانسی لے کرخودکشی کرلی
تفصیلات کے مطابق 70 سالہ ویرئیا، جو مزدوری کر کے اپنے خاندان کا گزر بسر کر تاتھا، اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی کے لئے گزشتہ پانچ برسوں سے کوشش کر رہاتھا، لیکن کم آمدنی کی وجہ سے وہ شادی کے اخراجات کیلئے درکار رقم کا انتظام نہ کرسکا۔
حیدرآباد: مالی پریشانیوں کے سبب بیٹی کی شادی کرنے سے قاصر باپ نے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع آصف آباد کے نملی گاوں میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق 70 سالہ ویرئیا، جو مزدوری کر کے اپنے خاندان کا گزر بسر کر تاتھا، اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی کے لئے گزشتہ پانچ برسوں سے کوشش کر رہاتھا، لیکن کم آمدنی کی وجہ سے وہ شادی کے اخراجات کیلئے درکار رقم کا انتظام نہ کرسکا۔
پولیس کے مطابق ویرئیا کی دو بیٹیاں ہیں۔ بڑی بیٹی کی شادی دس سال پہلے ہو چکی تھی، جبکہ دوسری بیٹی کی شادی کے لئے وہ شدید فکر مند تھا۔ وہ اکثر اپنے قریبی افرادسے کہا کرتا تھا کہ بیٹی کی شادی کے لئے میرے پاس رقم نہیں ہے۔میں مر جانا چاہتا ہوں۔
اس کے علاوہ وہ دمہ کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔
وہ بانسواڑہ سرکاری اسپتال گیاتھا، لیکن واپس نہیں لوٹا۔اس کے ارکان خاندان نے تلاش شروع کی جس پر اس کی لاش گاوں کے مضافاتی جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقا ت کا آغازکردیا۔