حیدرآباد

جھیل میں غیر مجاز تعمیر 4منزلہ عمارت کو دھماکہ سے گرایا گیا

ذخائر آب کے تحفظ کیلئے غیر مجاز تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع سنگاریڈی کے حکام نے جمعرات کے روز جھیل میں تعمیر کردہ ایک ہمہ منزلہ عمارت کو کنٹرول دھماکہ کے ذریعہ منہدم کردیا۔

حیدرآباد: ذخائر آب کے تحفظ کیلئے غیر مجاز تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع سنگاریڈی کے حکام نے جمعرات کے روز جھیل میں تعمیر کردہ ایک ہمہ منزلہ عمارت کو کنٹرول دھماکہ کے ذریعہ منہدم کردیا۔

متعلقہ خبریں
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
سکندرآباد آتشزدگی سے متاثرہ بلڈنگ کو منہدم کرنے کا منصوبہ
حج کے خواہشمند غیر منظورہ آپریٹرس کے فریب کا شکار نہ بنیں
ہتک عزت کیس، چیف منسٹر کو 2ضمانتیں پیش کرنے کا حکم
سنہری باغ مسجد، درخواست کی یکسوئی

کونڈا پور منڈل کے موضع ملکا پورم میں جھیل میں اجازت کے بغیر یہ4منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ یہ مقام حیدرآباد سے 60کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ دیہاتیوں کی شکایت پر کا رروائی کرتے ہوئے محکمہ ریونیو کے حکام نے دھماکہ خیزمواد استعمال کرتے ہوئے اس ڈھانچہ کو اڑادیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مالک عمارت نے جھیل میں اس چار منزلہ بلڈنگ تک رسائی کیلئے سیڑھیوں کے اطراف ریمپ بھی تعمیر کیا تھا۔ عہدیداروں کے مطابق حیدرآباد کے ایک شخص نے 12سال قبل جھیل میں یہ عمارت تعمیر کی تھی۔ مالک، افراد خاندان کے ساتھ ویک اینڈ میں اس عمارت میں رہتا تھا۔

یہاں ایک سوئمنگ پول بھی زیر تعمیر تھا۔ جھیلوں، تالابوں، کنٹوں اور ذخائر آب پر غیر مجاز تعمیرات کے خلاف شروع کردہ انہدامی اور مقبوضہ اراضیات کے حصول کی کارروائی کے بعد حکام نے پہلی بار کسی عمارت کو ڈھانے کیلئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا ہے۔

تحصیلدار انیتا نے بتایا کہ جھیل کا فل ٹینک لیول (ایف ٹی ایل) کا رقبہ3.1 ایکڑ ہے مگر ایف ٹی ایل کی 250 گزاراضی پر یہ عمارت تعمیر کی گئی تھی۔انہدامی کا رروائی سے قبل مالک عمارت کو نوٹس دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جھیل میں تعمیر کردہ اس عمارت کو منہدم کرنے کیلئے کوئی گاڑی وہاں تک نہیں پہونچ سکتی تھی اس لئے دھماکہ خیز مواد، استعمال کرتے ہوئے اس عمارت کو منہدم کردیا گیا۔ اس عمارت کو گرانے کے وقت پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی نظم کیا گیا۔

سیکورٹی انتظامات، کے حصہ کے تحت تعینات ایک ہوم گاڑڈ، اس دھماکہ کی کارروائی کے دوران معمولی زخمی ہوگیا۔ گزشتہ 2ماہ کے دوران حائیڈرا نے شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف علاقوں میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر انہدامی مہم شروع کی ہے۔

a3w
a3w