حیدرآباد

حیدرآباد کے سعیدآباد میں بے قابو کار کی ٹکر۔نوجوان شدید زخمی

شہرحیدرآباد کے سعیدآباد، جیانگر میں کار بے قابوہوگئی جس نے سڑک پر چارگاڑیوں کو ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے سعیدآباد، جیانگر میں کار بے قابوہوگئی جس نے سڑک پر چارگاڑیوں کو ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

اس حادثہ میں بائیک پر سوارایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔اس حادثہ کے بعد کارچلانے والا گاڑی کے ساتھ فرارہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے زخمی کو 108ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کردیا۔

اس حادثہ میں چارگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ کار کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔