حیدرآباد
ٹرینڈنگ
حیدرآباد میں غیرصحت بخش انداز سے ادرک لہسن پیسٹ کی تیاری (ویڈیو وائرل)
ادارک لہسن کے پیسٹ بنانے کی ویڈیو کے تیزی کے ساتھ وائرل ہونے پر شہریوں اورانٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یہ ادرک لہسن، غیر قانونی فیکٹری میں تیار کیاجارہاتھا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ملک پیٹ، شنکرنگرمیں غیرصحت بخش انداز سے ادرک لہسن پیسٹ کی تیاری کا پتہ چلا ہے۔اس سلسلہ میں ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ادرک لہسن کو ایک شخص اپنے پیروں سے روند رہا ہے۔
اس طرح ادارک لہسن کے پیسٹ بنانے کی ویڈیو کے تیزی کے ساتھ وائرل ہونے پر شہریوں اورانٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یہ ادرک لہسن، غیر قانونی فیکٹری میں تیار کیاجارہاتھا۔