حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی کا دورہ کریں گے

ریاستی کابینہ میں توسیع، نئے پردیش کانگریس کے صدرکے انتخاب، نامزد عہدوں کو پُرکرنے اوردیگر امورپر وہ ان اعلی لیڈروں سے ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کریں گے۔ساتھ ہی ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے امریکہ اور پھر جنوبی کوریا کے کامیاب دورہ کے بعد 17اگست کو دہلی کادورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق قومی دارالحکومت میں ان کی ملاقات کانگریس کی اعلی قیادت سے ہوگی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد
بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند
آنند مہندرا، اسکل یونیورسٹی کے چیرپرسن ہوں گے
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں

ریاستی کابینہ میں توسیع، نئے پردیش کانگریس کے صدرکے انتخاب، نامزد عہدوں کو پُرکرنے اوردیگر امورپر وہ ان اعلی لیڈروں سے ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کریں گے۔ساتھ ہی ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعلی کا دہلی دورہ ایک ایسے وقت ہونے والا ہے جب کانگریس کے کئی ایسے لیڈران جن کو کابینہ میں شامل نہیں کیاگیاتھا، میں تجسس دیکھاجارہا ہے۔ساتھ ہی کئی نامزد عہدوں کو بھی پُرکرنے کے لئے کی جارہی مساعی میں قبل ازیں نامزد عہدوں سے محروم لیڈران میں بھی تجسس پایاجاتا ہے۔

a3w
a3w