آندھراپردیش: نامعلوم افراد نے انا کینٹین کو آگ لگادی
اس واقعہ کے ساتھ ہی تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔اس واقعہ پر مقامی افراد میں خوف اورتشویش کی لہردوڑگئی کیونکہ اناکینٹین کے قریب ہی ان کی دکانات بھی ہیں۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے تنالی میں کشیدگی پھیل گئی کیونکہ نامعلوم افراد نے کل شب اناکینٹین کو آگ لگادی۔ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اس آگ کو سب سے پہلے دیکھااوراس بات کی اطلاع فائربریگیڈ اور پولیس کو دی جس کے بعد فائربریگیڈ نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔اس واقعہ پر مقامی افراد میں خوف اورتشویش کی لہردوڑگئی کیونکہ اناکینٹین کے قریب ہی ان کی دکانات بھی ہیں۔
انا کینٹین کے معاملہ میں قبل ازیں حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس اور تلگودیشم کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔مارکٹ سنٹرس پر دونوں گروپس نے کینٹین قائم کئے تھے اور اس علاقہ میں بھاری ٹریفک کے سبب پولیس اور بلدی عہدیداروں نے ان سنٹرس کو بند کروادیاتھا۔
اس آگ کے واقعہ کی شکایت پولیس سے تلگودیشم کے کارکنوں نے کی۔واضح رہے کہ قبل ازیں تلگودیشم کے دورحکومت میں مارکٹ سنٹر میں یہ کینٹین قائم کیاگیا تھا۔پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ اس کینٹین کو کس نے آگ لگائی؟