کھیل
ٹرینڈنگ

گرل فرینڈ کا قاتل اولمپین 11 سال بعد جیل سے رہا

دونوں ٹانگوں سے محروم جنوبی افریقہ کے آسکر پسٹوریئس نے 2013 ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے پیرا اولمپئن آسکر پسٹوریئس کو اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کے قتل کے تقریباً 11 سال بعد جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا۔ اس کی سزا 2029 میں ختم ہوگی۔

متعلقہ خبریں
کرکٹر امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک
شبنم اسمائیل انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
جونیئر این ٹی آر کی فلم ’ دیورا‘ کا فرسٹ لک ریلیز
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا

اس وقت تک بھی پسٹوریئس پر مختلف پابندیاں عائد رہیں گی۔ 3 پیرالمپک گیمز میں 6 گولڈ میڈلز جیتنے اور 2012 کے لندن اولمپکس میں حصہ لینے والے پہلے معذور اسپرنٹر کو پیرول پر رہائی ملی ہے۔

 دونوں ٹانگوں سے محروم جنوبی افریقہ کے آسکر پسٹوریئس نے 2013 ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔  پسٹوریئس کو تقریباً 13 سال 5 ماہ قید کی سزا ہوئی تھی جس کا تقریباً آدھا وقت پسٹوریئس نے جیل میں گزارا۔ اب انہیں پیرول پر رہائی ملی ہے۔

 پیرول پر رہائی کے دوران بھی ’بلیڈ رنر‘ کہلانے والے 37 سالہ اتھلیٹ کو 2029 میں سزا کی مدت ختم ہونے تک ہر روز مقررہ اوقات میں گھر پر رہنا، لازمی پروگراموں میں شرکت کرنا اور شراب یا ممنوعہ منشیات کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ میڈیا انٹرویوز دینے پر بھی پابندی ہوگی۔ ان پابندیوں کی خلاف ورزی پر پسٹوریئس کو دوبارہ جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w