یکساں سیول کوڈ کا اطلاق ہونا چاہئے: شیوراج سنگھ چوہان
چوہان نے واضح کیا کہ تبدیلی مذہب یا دھوکہ دہی سے لی گئی قبائلیوں کی زمین گرام سبھا کے ذریعے واپس لی جائے گی۔ وہاں موجود خواتین کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرد کو صرف ایک شادی کرنی چاہیے۔
بڑوانی: مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ وہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے حق میں ہیں اور مدھیہ پردیش میں اس کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔
شیوراج چوہان نے ضلع کے سیندھوا ترقیاتی بلاک کے چچریا میں پی ای ایس اے بیداری جلسے میں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے حق میں ہیں اور اس کے لیے مدھیہ پردیش میں کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک ملک میں دو قانون کیوں؟
چیف منسٹر نے کہا کہ لوگ قبائلی لڑکی سے شادی کرکے اس کے نام پر زمین خریدتے ہیں یا سرپنچ کا انتخاب لڑتے ہیں اور مختلف مراعات حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تبدیلی مذہب یا دھوکہ دہی سے لی گئی قبائلیوں کی زمین گرام سبھا کے ذریعے واپس لی جائے گی۔ وہاں موجود خواتین کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرد کو صرف ایک شادی کرنی چاہیے۔
اس موقع پر ضلع انچارج وزیر ہردیپ سنگھ ڈنگ، کابینہ وزیر پریم سنگھ پٹیل، لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ گجیندر پٹیل، راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر سومیر سنگھ سولنکی، بی جے پی شیڈول ٹرائب مورچہ کے ضلع صدر ڈاکٹر ریلاس سینانی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر اوم سونی اور سابق کابینہ وزیر انتر سنگھ نے پروگرام میں شرکت کی۔